اترپردیش کے ضلع گو تم بودھ نگر کے نوئیڈا کے سیکٹر 35 میں واقع سمترا ہسپتال کے ملازم کی مشتبہ حالت میں باتھ روم میں لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
ہلاک اوما شنکر جس کی عمر 25 برس تھی ۔ متھرا کا رہنے والا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نشہ آور ادویات کا استعمال کرتا تھا۔ زیادہ مقدار لینے سے اس کی موت واقع ہوئی۔
اہل خانہ کا کہنا ہےکہ اسے ایسی کوئی لت نہیں تھی اوراگر اس نے زیادہ مقدار میں نشہ آور ادویات کا استعمال کیا تو پھر اس کی لاش بیڈ پر ملنی چاہیے تھی لیکن لاش باتھ روم میں ملنے سے موت مشکوک لگتی ہے۔
اب پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔