ETV Bharat / state

Tumour Removed from Man: اترپردیش میں مریض کے پیٹ سے تین کلوگرام کا ٹیومر نکالا

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 12:16 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے سرجری شعبہ کے معالجین نے نادر سرجری کر کے ایک 34 سالہ شخص کے پیٹ سے تین کلوگرام کا ٹیومر نکال کر اسے بڑی راحت دی ہے۔ Three KG Tumour Removed From 34-Year-Old Man

سرجن
سرجن

ریاست اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد کے رہائشی 34 سالہ مکیش کا پیٹ مسلسل بڑھتا جارہا تھا اور انہیں کھڑے ہونے،بیٹھنے اور سانس لینے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جے این ایم سی کے سرجری شعبہ میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں دائیں جانب تین کلو گرام وزنی کا ٹیومر ہے۔

چند جانچوں کے بعد پروفیسر افضل انیس (چیئر مین، شعبہ سرجری) اور ڈاکٹر یعقوب وانی کی سربراہی میں سرجنوں کی ایک ٹیم نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں چترا،دیوانشو،امریندر،اور فردوس کی مدد سے ایک غیر معمولی سرجری کے ذریعہ خطرناک ٹیومر کو کامیابی سے نکال دیا۔

سرجری کے بعد مکیش کو انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں رکھا گیا، اور حالت میں سدھار کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، جس کے لئے مریض مکیش نے کامیاب آپریشن کرنے والے سبھی سرجنوں کا شکریہ ادا کیا۔

جے این ایم سی کے سرجنوں نے کہا کہ اتنا بڑا ٹیومر بہت کم ہی ہوتا ہے۔،پروفیسر افضل انیس نے کہا "یہ ایک انوکھا کیس تھا کیونکہ ہم شذ و نادر ہی تین کلو وزنی ٹیومر نکالتے ہیں، مریض اور اس کے اہل خانہ کو سرجری کے خطرات سے آگاہ کر دیا گیا تھا، اور جے این ایم سی میں جدید ترین سہولیات پر ان کے اعتماد نے انہیں پرسکون رکھا"

ڈاکٹر یعقوب وانی نے کہا "اس طرح کا ٹیومر کم ہوتا ہے، ہمارے پاس کئی ایسے مریض آتے ہیں جن کے پیٹ یا چھوٹی آنتوں میں ٹیومر ہوتے ہیں لیکن یہ ٹیومر بہت مختلف اور بڑا تھا"،پروفیسر افضل اور ڈاکٹر یعقوب نے کہا کہ سبھی ٹیومر کینسر والے نہیں ہوتے ہیں مگر مکیش کا ٹیومر خطرناک تھا اور اگر اسے نہ نکالا جاتا تو اس کی موت ہو سکتی تھی۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو کے ڈاکٹر قرنطینہ میں رہ کر علاج کر رہے ہیں

یہ بات خوش آئند ہے کہ جے این ایم سی کمزور طبقے کے مریضوں کو کفایتی سپر اسپیشلسٹ سہولیات فراہم کر رہا ہے اور انہیں بہت زیادہ فیس ادا کر کے پرائیویٹ اسپتالوں تک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.