ETV Bharat / state

مختار انصاری کو پنجاب جیل سے اترپردیش منتقل کیا جائے: سُپریم کورٹ

عدالت عظمیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے قتل کے الزام میں پنجاب جیل میں قید مختار انصاری کو اترپردیش منتقل کرنے کا فیصلہ سُنایا ہے۔

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 3:46 PM IST

Updated : Mar 26, 2021, 6:15 PM IST

Mukhtar Ansari
Mukhtar Ansari

اترپردیش میں مختار انصاری کے خلاف متعدد مقدمات درج ہونے کی وجہ سے یوگی حکومت چاہتی تھی کہ انہیں فوری طور پر اترپردیش پولیس کے حلولے کیا جائے۔ یوگی حکومت کی اس پیل کو قبول کرتے ہوئے سُپریم کورٹ نے مختار انصاری کو اترپردیش منتقل کرنے کا حُکم دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بی جے پی رکن اسمبلی کرشنانند رائے کے قتل کے کلیدی ملزم مختار انصاری فی الحال پنجاب کی جیل میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ مختار انصاری پر کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ 'اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت گزشتہ مئی ماہ سے کوشش میں لگی ہوئی تھی کہ مختار انصاری کو پنجاب جیل سے اترپردیش منتقل کیا جائے لیکن اس کے لیے پنجاب حکومت تیار نہیں تھی جس کے بعد یوگی حکومت نے سپریم کورٹ کے دروازے پہ دستک دی تھی۔

سُپریم کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سُنایا کہ مختار انصاری کو اترپردیش پولیس کے حوالے کیا جائے۔

اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہریش چند شریواستو

عدالت عُظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہریش چند شریواستو نے کہا کہ مختار انصاری کے پر اترپردیش میں 38 سے بھی زیادہ مقدمات درج ہیں اور انصاف کا تقاضہ تھا کہ ان کا ٹرائل اترپردیش میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے یوگی حکومت مسلسل عدالت سے رجوع کر رہی تھی لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے کسی طرح کا تعاون نہیں مل رہا تھا لیکن اب سُپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مختار انصاری کو اترپردیش منتقل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.