ETV Bharat / state

Asim Raja on Nupur Sharma: 'سپریم کورٹ نے اپنا کام کردیا، اب نپور شرما کو گرفتار کیا جائے'

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 8:55 AM IST

عاصم راجہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرپرستی کر رہی ہے ایسے لوگوں کی جو ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نپور شرما جیسے لوگ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اور حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف معمولی باتوں میں لوگوں کی گرفتاریاں ہو جاتی ہیں۔ Asim Raja on Nupur Sharma

سپریم کورٹ نے اپنا کام کردیا، اب نپور شرما کو گرفتار کیا جائے

سپریم کورٹ کے ذریعہ گستاخ رسول نپور شرما کی سرزنش کے بعد اترپردیش کے رامپور کے سماجوادی پارٹی کے شہر صدر اور لوک سبھا کے سابق امیدوار عاصم راجہ نے اطمنان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ امید جتائی کہ اب جلد ہی نپور شرما کو گرفتار کیا جائے گا۔ Asim Raja on Nupur Sharma

سپریم کورٹ کے ذریعہ گستاخ رسول نپور شرما کو پھٹکار لگائے جانے کے بعد سیاسی اور سماجی شخصیات کے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ رامپور میں سماجوادی پارٹی کے شہر صدر اور سابق پارلیمانی امیدوار عاصم راجہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول نپور شرما کے خلاف سپریم کورٹ نے وہ کام کیا ہے جو ایک عدالت کو کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انصاف نہیں ہوگا تب تک ملک کے حالات اچھے نہیں ہو سکتے۔

عاصم راجہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرپرستی کر رہی ہے ایسے لوگوں کی جو ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نپور شرما جیسے لوگ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اور حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف معمولی باتوں میں لوگوں کی گرفتاریاں ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Organizations on Nupur Sharma: مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے نپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہی تو کہا کہ نپور شرما کی آج تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ ایک با اثر اور حیثیت والی خاتون ہیں، حکومت کی مکمل پشت پناہی ہے۔ سماجوادی رہنماء نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس تبصرے میں پورا ایک پیغام ہے کہ حکومت کی سطح سے انصاف نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انصاف نہیں ہوگا تو حالات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں؟ انصاف ضروری ہے جس نے جرم کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی ہی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی عاصم راجہ نے یہ بھی کہا کہ سپریم نے نپور شرما سے معافی کے لئے کہا ہے لیکن ابھی تک تو نپور شرما نے معافی نہیں مانگی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صرف معافی سے سب کچھ نہیں ہوتا ہے قانون اپنا کام کرے۔ اس معاملےمیں متعدد مقامات پر ایف آئی آر درج ہے لیکن حکومت اور پولیس کچھ کر نہیں رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.