ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیم رضوی جیسے شرپسندوں کے لیے نظیر

یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 26 آیات کو ہٹا دیا جائے کیونکہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ اس کے لئے اس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے آج کورٹ نے خارج کرتے ہوئے 'وسیم رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیم رضوی جیسے شرپسندوں کے لیے نظیر
سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیم رضوی جیسے شرپسندوں کے لیے نظیر
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 2:23 PM IST

اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی قرآن سے آیات کو ہٹانے کی سپریم کورٹ میں درخواست کے بعد لکھنؤ سمیت ملک کے ہر علاقے میں احتجاج ہوا تھا۔ دارالحکومت لکھنؤ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ "وسیم رضوی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس کے لئے کسی فتوی کی ضرورت نہیں، وہ اسلام سے خارج ہے۔ "

سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیم رضوی جیسے شرپسندوں کے لیے نظیر
سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیم رضوی جیسے شرپسندوں کے لیے نظیر

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ال امام ویلفیئر ایسو سی ایشن کے قومی صدر عمران حسن صدیقی نے کہا کہ "ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کورٹ کا یہ فیصلہ ایسے شرپسندوں کے لئے ایک نظیر بنے گا جو اسلام اور شریعت پر گاہے بگاہے تنقید کر کے اپنا مفاد اور سماج میں زہر گھولنے کا کام کرتے رہتے ہیں۔"

عمران حسن صدیقی نے کہا کہ ہمیں پورا یقین تھا کہ سپریم کورٹ وسیم رضوی کی درخواست کو مسترد کر دے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کرے گا۔ یہ بات دیگر ہے کہ وسیم رضوی جیسے لوگوں پر 50 ہزار کا جرمانہ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن کورٹ کا فیصلہ سبھی کے لئے نظیر بنے گا تاکہ کوئی بھی کسی بھی مذہب پر تنقید نہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ شہر کے بڑا امام باڑہ میں 'تحفظ قرآن کانفرنس' منعقد کی گئی تھی جس میں مولانا کلب جواد نقوی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران سرکار کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت وسیم کو فورا گرفتار کرے اور سپریم کورٹ کو چاہئے کہ پیٹیشن خارج کر کے اس پر بھاری جرمانہ عائد کرے کیونکہ وہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے اسرائیل، یہودی اور پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنٹ لگی ہوئی ہے، تبھی وہ اس طرح کا کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.