ETV Bharat / state

ملائم سنگھ اثاثہ معاملہ: سپریم کورٹ کا سی بی آئی سے جواب طلب

آمدنی سے زائد اثاثے معاملے میں ایس پی کے سابق سربراہ ملائم سنگھ یادو، سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو اور پرتیک یادو کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

author img

By

Published : Mar 25, 2019, 2:04 PM IST

ملائم سنگھ یادواوراکھیلیش

سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ 2007 میں سی بی آئی نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پہلی نظر میں کیس بنتا ہے اس لیے کیس درج کرکے تحقیقات ہونی چاہیے۔اب کورٹ یہ جاننا چاہتی ہے کہ اس کیس میں کیا ہواہے۔

سپریم کورٹ نے مذکورہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رہنما اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلی ملائم سنگھ یادو اور انکے بیٹے اکھیلیش یادو اور پرتیک یادو کے خلاف آمدنی سے زائدا جائیداد کے معاملے میں سی بی آئی کو جانچ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے سیاسی کارکن وشوناتھ چترویدی کی نئی عرضی پر سماعت کی۔ انہوں نے سی بی آئی کو حکم دینے کی مانگ کی تھی کہ وہ یا تو سپریم کورٹ یا پھر ایک مجسٹریٹ عدالت کے سامنے آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے کی رپورٹ پیش کرے۔

وہیں ملائم کے وکیل نے انتخابات کے پیش نظر ایسی عرضی کی مخالفت کی اور کہا کہ کل سب اخباروں میں یہ خبر ہوگی۔

لیکن چیف جسٹس نےکہا کی وقت سے کچھ فرق نہیں پڑتا،کیا ہوا ہمیں یہ جاننا ہے۔

چترویدی نے سال 2005 میں سپریم کورٹ میں اس معاملے عرضی داخل کی تھی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے 2007 کے اپنے فیصلے میں سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ الزامات کی تحقیقات کرے ۔

وشوناتھ چترویدی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو 11 سال گزر چکے ہیں اور تحقیقات کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔

Intro:Body:

sehab ali

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.