ETV Bharat / state

ایودھیا تنازع: ثالثی کی میعاد میں 31 جولائی تک توسیع

سپریم کورٹ نے ایودھیا رام مندر۔ بابری مسجد زمین تنازع میں ثالثی کے عمل کی میعاد میں 31 جولائی تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 9:19 PM IST

عدالت عظمیٰ کے سابق جج ایف ایم آئی کلیفلا کی قیادت والی ثالثی کمیٹی نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ کے سامنے جمعرات کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ثالثی کا عمل 31 جولائی تک جاری رکھیں۔

جسٹس گوگوئی نے کہا کہ 'ہم ثالثی کمیٹی سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ 31 جولائی تک ثالثی کا عمل جاری رکھیں اور اس کے نتائج کے بارے میں اعلی عدالت کو اطلاع دیں۔ چیف جسٹس نے ثالثی کے عمل کے جائزہ کے لئے 2 اگست کی تاریخ طے کی ہے'۔

جسٹس خلیف اللہ کمیٹی نے آئینی بنچ کے گزشتہ 11 جولائی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آج اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ عدالت کا گزشتہ ہفتہ یہ حکم گوپال سنگھ وشارد کی عرضی کی سماعت کے دوران آیاتھا۔ سنہ 1950 میں دائر رام جنم بھومی - بابری مسجد زمین تنازع کے اصل مدعی راجندر سنگھ تھے جن کے انتقال کے بعد مسٹر وشاردا یہ مقدمہ لڑرہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.