نوئیڈا: اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے سپرٹیک بلڈر کی آفس کو آج سیل Supertech Corporate Office Seal in Noida کر دیا۔
سپرٹیک بلڈر کے خلاف گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ کی یہ بڑی کارروائی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے نوئیڈا کے سیکٹر-96 میں واقع سپرٹیک پروجیکٹ کی 5 منزلوں کو سیل کر دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ 'سپرٹیک کے پاس کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جسے بلڈر ادا نہیں کر رہا۔ اس لیے یہ کارروائی ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے حکم پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس سے قبل میں بھی ضلع انتظامیہ نے کئی بار سپر ٹیک بلڈر کے خلاف بڑی کارروائی کر چکی ہے۔ تقریباً 11 روز قبل ضلع انتظامیہ نے سپرٹیک بلڈر کے 6 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ یہ کارروائی یوپی ریرا کے حکم کے جاری ہونے کے بعد کی گئی۔