ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رہنما سنیل چودھری ایس پی اور آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ Sunil Chaudhry candidate from Noida Assembly
سنیل چودھری اس سے پہلے 2012 اور 2017 میں ایس پی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑ چکے ہیں۔ جہاں انہیں سال 2012 میں تیسرا اور سال 2017 میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔
سنیل چودھری Sunil Chaudhary Senior SP Leader کے علاوہ یوگیندر شرما، اتل شرما، محمد نوشاد عرف سونو اور نادر شاہ بھی امیدوار کے دوڑ میں شامل تھے لیکن اعلیٰ کمان نے سنیل چودھری کو ترجیح دی۔ سنیل چودھری ایس پی کے سینیئر رہنما بھی ہیں۔
نوئیڈا سماجوادی پارٹی کے صدر دیپک وِگ نے کہا کہ 'نوئیڈا اسمبلی-61 سے سینیئر ایس پی لیڈر سنیل چودھری کو ایک بار پھر نوئیڈا اسمبلی سیکٹر 61 سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ٹکٹ ملنے پر انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا ہے۔' Thanks to Chief Minister Akhilesh Yadav
- یہ بھی پڑھیں: BJP's Rebel MLAS Join The SP: بی جے پی سے بغاوت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی ایس پی میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بار سماج وادی پارٹی کی لہر ہے، لوگ تکلیف میں ہیں اور ریاست کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔'