ETV Bharat / state

Sundar Balraj Gangs Fast Shooter Arrested: سندر بلراج گینگ کے شوٹر سمیت چار ملزمین گرفتار - etv bharat urdu

غازی آباد پولیس نے بدنام زمانہ بدمعاش سندر بھاٹی اوربلراج بھاٹی گینگ کے شارپ شوٹر سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔Sundar Balraj Gangs Fast Shooter Arrested

سندربلراج گینگ کے شوٹرسمیت 4 شرپسند گرفتار

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 6:40 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 7:22 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے غازی آباد پولیس نے اسلحہ کی سپلائی سے متعلقہ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی سٹی نپن اگروال نے پریس کانفرنس کر کے جانکاری دی۔

سندربلراج گینگ کے شوٹر سمیت 4 شرپسند گرفتار

غازی آباد پولیس نے بدنام زمانہ بدمعاش سندر بھاٹی اور بلراج بھاٹی گینگ کے شارپ شوٹر سمیت چار شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ گینگ اس وقت پکڑا گیا جب اس گینگ کا ایک پستول شہر کے گن ہاؤس میں مرمت کے لیے آیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس اب گن ہاؤس پر کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے رپورٹ ڈی ایم کو بھیج دی ہے۔ Sundar Balraj Gangs Fast Shooter Arrested

ایس پی سٹی نے کہا کہ گرفتار شرپسندوں میں اصل شارپ شوٹر ناگیش عرف ناگیندر عرف بلوری بھی شامل ہے۔ وہ گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور تھانہ علاقے کے گاؤں نیمکا کا رہنے والا ہے اور پیشہ سے پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتا ہے۔ ناگیش کے ساتھی آکاش تیاگی ساکن شاستری نگر میرٹھ، راہول کمار اور نتیش ڈاگر ساکن گائوں نستولی غازی آباد بھی پکڑے گئے ہیں۔ ان تمام کے پاس سے 4 پستول، 2 طمنچہ ، 79 کارتوس اور 50 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ نتیش عرف ناگیندر بلوری قتل، لوٹ جیسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس نے اپنا 30 ایم ایم پستول ٹھیک کرانے کے لئےاپنے ساتھی ونود عرف مکھیا سے رابطہ کیا۔ ونود مکھیا نے یہ پستول آکاش تیاگی کو دیا تھا۔ آکاش اس پستول کو غازی آباد کے راکیش مارگ پر واقع ترنجیت گن ہاؤس لے گیا۔

اسی دوران پولیس کو خبر ملی، پولیس نے آج چار ملزمان کو نئے بس اسٹینڈ میٹرو سٹیشن سے گرفتار کر لیا۔ آکاش تیاگی ماضی میں میرٹھ ایس ٹی ایف آرمس ایکٹ کے تحت جیل جا چکا ہے۔ آکاش تیاگی ماضی میں میرٹھ کے سپلائر راجیش عرف ملا سے ہتھیار لیتا رہا ہے، جو اب سعودی عرب بھاگ گیا ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.