ETV Bharat / state

Nidhi Murder Case یوپی میں ندھی کو چوتھی منزل سے پھینکنے والا سفیان گرفتار - छात्रा को मौत

ندھی گپتا کو قتل کرنے والا ملزم سفیان یوپی پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہو گیا ہے۔ ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ یوپی پولیس نے سفیان پر 25000 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

سفیان گرفتار
سفیان گرفتار
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 9:24 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 17 سالہ ندھی گپتا کو قتل کرنے والا ملزم سفیان پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہو گیا ہے۔ ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ ڈبگہ تھانہ پولیس نے مقابلے کے بعد سفیان کو گرفتار کر لیا اور اسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یوپی پولیس نے سفیان پر 25000 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

سفیان کی گرفتاری کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔ اس کے ریاست سے باہر جانے کا امکان تھا۔ تاہم پولیس کی سختی کی وجہ سے ملزم لکھنؤ سے فرار نہیں ہو سکا۔

دراصل لکھنؤ کے ڈبگہ تھانہ علاقے میں رہنے والے سفیان نے 17 سالہ لڑکی ندھی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی روز سے اس کی بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا۔

جوائنٹ کمشنر لاء اینڈ آرڈر پیوش موردیا نے بتایا کہ ندھی گپتا اور ملزم سفیان قریب ہی رہتے تھے۔ سفیان نے ندھی کو ایک موبائل فون بھی تحفہ میں دیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ سفیان کے گھر گئے۔

دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا دیکھ کر ندھی چھت کی طرف بھاگی اور سفیان اس کے پیچھے چھت پر گیا۔ کچھ دیر بعد ندھی کے گرنے اور چیخنے کی آواز آئی۔ اس کے بعد زخمی ندھی کو اسپتال لے جاتے وقت سفیان بھی اس کے ساتھ تھا۔ تاہم ڈاکٹر ندھی کو نہیں بچا سکے جو بری طرح زخمی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پرتاپگڑھ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل

مقتول کے لواحقین کی شکایت پر سفیان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش تیز کردی گئی تھی۔ اس معاملے میں ڈی سی پی ویسٹ نے ملزم سفیان پر 25 ہزار انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد آج یعنی جمعہ کو ایک مختصر مقابلے میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال گولی سے زخمی ملزم کو کے جی ایم یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.