فیروزآباد:اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے مٹ سینا علاقے میں آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار پولیس۔سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آگرہ میں کوتوالی پائے چوکی انچارج داروغہ وجے سنھ(48) بدھ کی رات کسی معاملے کی چھان بین کرنے کے لئے کار سے فیروزآباد جارہے تھے۔
تبھی آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر مٹسینا علاقے میں دتولی گاؤں کے نزدیک ان کی کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ داروغہ وجے سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔