ETV Bharat / state

Police Challan on Showing Stunts in Ghaziabad: آٹو کی چھت پر کرتب بازی، پولیس نے پانچ ہزار کا چالان کاٹا - اسپائیڈر مین بننے کی کوشش

اترپردیش غازی آباد کے لونی میں ایک آٹو کی چھت پر سوار لڑکا اسپائیڈر مین بننے کی کوشش کر رہا تھا۔ آٹو کی چھت پر ایک لڑکا ہیڈ فون لگا کر آرام سے سفر کر رہا ہے۔ لیکن'اسپائیڈرمین' بننے سے پہلے ہی غازی آباد پولیس نے آٹو مالک کو پانچ ہزار روپے کا چالان کاٹ کر گھر بھیج دیا۔ Police challan of five thousand Rupees Showing Stunts

آٹو کی چھت پر کرتب بازی، پولیس نے پانچ ہزار کا چالان کاٹا

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 4:45 PM IST

غازی آباد: ایک آٹو چل رہا ہے اور ایک لڑکا اس کی چھت پر ہیڈ فون لگائے لیٹا ہے۔ پیچھے ایک کار میں کچھ نوجوان چل رہے تھے۔ انہوں نے یہ منظر موبائل سے شوٹ کر کے وائرل کر دیا۔ آٹو کی چھت پر لیٹے لڑکے نے ویڈیو بنانے والوں کو دیکھا۔ لیکن اسے کوئی فکر نہیں ہوئی وہ مستی میں تھا اور وہ موبائل کیمرہ دیکھ کر مسکراتا رہا۔ ایسا لگتا ہے کہ نہ تو اسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی افسوس ہے اور نہ ہی اسے اپنی جان کی پرواہ ہے۔ Police Challan on Showing Stunts in Ghaziabad

یہ ویڈیو غازی آباد کے قصبہ لونی علاقے میں واقع سہارنپور روڈ پر چل رہا تھا، اسی درمیان بنائی ہوئی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی غازی آباد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی۔ ٹریفک انسپکٹر-6 کو تحقیقات کرکے کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ویڈیو میں آٹو کا نمبر صاف نظر آرہا تھا۔ اس کی وجہ سے آٹو مالک کی شناخت کرشن کانت کے بیٹے ارب سنگھ کے طور پر ہوئی۔ ٹریفک پولیس نے کرتب دکھانے کے الزام میں اس آٹو کا پانچ ہزار روپے کا چالان کاٹا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.