علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینئر سیکنڈری اسکول کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ نے پریکٹیکل امتحانات کو منسوخ کیے جانے کے خلاف یونیورسٹی کے باب سید کا گھیراؤ کر کیا احتجاج کیا AMU Students Protest Near Bab e Syed۔
گزشتہ تقریبا دو برسوں تک کورونا وبا کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ کی کلاسیز آن لائن چل رہی تھیں، جو اب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام کلاسیز کو آن لائن سے آف لائن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات آچکے ہیں اور تمام اسکولز، کالج، فیکلٹی اور شعبوں میں کلاسیز آف لائن جا ری ہیں۔
اب چونکہ یونیورسٹی میں تمام کلاسز کو آف لائن موڈ میں ہو رہی ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ امتحانات اور پریکٹیکل بھی آف لائن موڈ میں ہی ہونا چاہئے لیکن اے ایم یو کے سینئر سیکنڈری اسکول کی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ نے آج اپنے پریکٹیکل کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر یونیورسٹی کے باب سید کا گھیراؤ کے ساتھ احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں:
- UPSC Civil Services Examination 2021: اے ایم یو طالب علم نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی
- AMU Students Protest Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاجی مارچ
کافی مشقت کے بعد کسی طرح سینئر طلبہ اور طلبہ رہنماؤں نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ سے بات چیت کر ان کے مطالبات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے رکھنے کے لیے تیار کرلیا اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداران سے خاص میٹنگ کر یہ طے پایا گیا کہ طلبہ کے پریکٹیکل کو منسوخ تو نہیں کیا جاسکتا، کیوں کہ یہ بورڈ کا معاملہ ہے لیکن طلبہ کے حق میں فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ طلبہ کو نصاب کے کچھ خاص موضوع کی تیاری کرنی ہوگی جس کی بنا پر ان کا پریکٹیکل ہوگا۔