ETV Bharat / state

Students Protest in Lucknow: لکھنؤ میں یوپی انتخابات سے قبل طلبا و طالبات کا روزگار کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 12:01 PM IST

لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں طلبا و طالبات ملازمت کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ Students Protest in Lucknow بی جے پی حکومت نے وعدہ کیا تھا کی کروڑوں کی تعداد میں نوجوان کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ جو ملازمتیں حکومت کے اختیارات میں ہیں وہ ملازمت بھی نہیں مل رہی ہے۔ کبھی پرچہ لیک ہوجاتا ہے تو کبھی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آتا ہے۔ ایسے میں حکومت کی نیت پر سوال کرنا لازمی ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

لکھنؤ میں یوپی انتخابات سے قبل طلبا و طالبات کا روزگار کے لیے احتجاج

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل طلباء کے متعدد گروپس لکھنؤ میں ملازمت کے سلسلے میں کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ 69 ہزار اساتذہ تقرری کے حوالے سے لکھنو میں کئی دن احتجاجی مظاہرے ہوئے اور اب اس کے بعد طلبا و طالبات مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں۔ Student Protest for Jobs in Lucknow

گومتی نگر علاقے میں واقع پک اپ بھون کے سامنے ایس ایس ٹرپل سی کے امید وار نے 2016 میں ہوئے امتحان کے نتائج کا اعلان نہیں کیے جانے پر احتجاجی مطاہرہ کر رہے ہیں۔ وہیں ایکو گارڈن میں بھی طلبا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کچھ طلبا وزیر اعلی یوگی کی رہائش گاہ پر بھی مظاہرہ کرنے جارہے تھے لیکن پولیس نے راستے میں ہی بیریکیٹ لگا کر انہیں روک دیا۔

طلبا و طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'حکومت نوجوان کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں جن عہدوں پر ملازمت کے لیے امتحان ہوچکے ہیں، ان کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ ہم گزشتہ پانچ برس سے نوکریوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے نئی نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں۔ ہمیں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن کوئی نتائج سامنے نہیں آرہا ہے۔

طلبا و طالبات نے مزید کہا کی بی جے پی حکومت نے وعدہ کیا تھا کی کروڑوں کی تعداد میں نوجوان کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ اتنا ہی نہیں جو ملازمتیں حکومت کے اختیارات میں ہیں وہ ملازمت بھی نہیں مل رہی ہے۔ کبھی پرچہ لیک ہوجاتا ہے تو کبھی تقرری میں بدعنوانی اور اب نتائج کا ہی اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ ایسے میں حکومت کی نیت پر سوال کرنا لازمی ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلیوں میں مندر و مسجد مذہبی جذبات کے حوالے سے رہنماؤں کے بیان آرہے ہیں۔ لیکن نوجوانوں کے کسی بھی مسائل پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری جو اہم مسئلے ہیں اس پر کوئی بھی سیاستداں بات نہیں کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے ہم لوگ لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں مظاہرہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کے مسائل کو بھی سنا جائے اور روزگار دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.