طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان کا داخلہ لیا جائے، جن طلبہ کے داخلے کالج میں اب تک نہیں ہو سکے، احتجاج کر رہے ہیں۔
سبھی طلبا و طالبات گریجوئیٹ کے فرسٹ ایئر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ جب اس معاملے میں میڈیا نے کالج کے پرنسپل بی بی سنگھ سے بات کی تو پرنسپل نے بتایا کہ، 'داخلہ لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر تھی۔ اب بی اے اور بی کام فرسٹ ایئر کی سیٹیں بھر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:
'حکومت اظہار رائے کی آزاد كو ختم کرنا چاہتی ہے'
ابھی بی ایس سی میں داخلہ لینے کے لیے کچھ سیٹیں خالی ہیں، جن کا رجسٹریشن کرا کر ابھی بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں وہ طلبہ شامل ہیں، جنہوں نے وقت رہتے ایڈمیشن نہیں لیا۔