علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلر طارق منصور کے 2 اپریل کو استعفی کے بعد پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ سے ہی یونیورسٹی میں طلباء کے داخلے میں گڑبڑی کے معاملے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ طلباء کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے جس کے سبب طلباء وقتا فوقتا وائس چانسلر لاج، انتظامیہ بلاک اور باب سید پر احتجاج کرتے رہتے ہیں۔
کچھ روز قبل بھی ایم اے انگریزی میں داخلے کے لیے ایک لیسٹ جاری یونیورسٹی انتظامیہ نے انسانی غلطی (human error) کا بہانا لیتے ہوئے دوسری لسٹ جاری کردی جس کے بعد بھی طلباء نے باب سید پر احتجاج کیا تھا۔
شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلے کے لئے ایک بھی سیٹ اس سال نہیں نکالی تھی۔ اس کے خلاف داخلے کے خواہشمند طلباء اور محبان اردو نے اپنی آواز بلند کی جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے چار مختلف خبریں شائع کی جس کے بعد دو روز قبل دس سیٹیں بحال کی گئی ہیں۔اب انڈر گریجویشن (بی اے دینیات) کے داخلے میں گڑبڑی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔اس کے خلاف طلباء نے دو مرتبہ باب سید کے بعد وائس چانسلر لاج پر بھی سڑک بند کرکے زبردست مظاہرہ کیا۔
متاثرہ طالب علم محمد ریان کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ میرے بی اے دینیات میں داخلے کے لئے اسپورٹس کیٹیگری کے تحت ٹرائل لیا تھا جس میں کامیاب ہوگیا تھا باوجود اس کے اب یونیورسٹی انتظامیہ مجھے داخلے نہیں دے رہیں ہے۔ داخلے کے لئے شعبہ ڈین دفتر اور ڈین دفتر کنٹرول دفتر اور کنٹرول دفتر گیمس کمیٹی بھگا رہے ہیں۔
ریان کا کہنا ہے کہ مینے یونیورسٹی داخلے عمل کے مطابق ہی داخلے فارم بھارت تھا ٹیسٹ دیا تھا۔ اسپورٹس کا ٹرائل بھی دیا۔ باوجود اس کے یونیورسٹی انتظامیہ مجھے نچا رہی ہے۔ داخلہ نہیں دینے سے متعلق میرے سوال پوچھنے پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانی غلطی (human error) سے آپ کا اسپورٹس ٹرائل لے لیا تھا جبکہ بی اے دینیات میں اسپورٹس کیٹیگری ہے ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Urdu PhD In AMU ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر،شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے دس سیٹیں نکالی
دوسری جانب آف کیمرا یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلطی سے ریان کا اسپورٹس کیٹیگری کے تحت اسپورٹس ٹرائل لے لیا تھا۔ جبکہ بی اے دینیات میں اسپورٹس کیٹیگری ہے ہی نہیں۔طالب علم ریان کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ مجھے داخلے دے کیونکہ انہوں نے میرا اسپورٹس کیٹیگری کے تحت ٹرائل لیا ہے۔