ETV Bharat / state

یوپی بورڈ امتحانات کے لیے طلباء کی تیاریوں کا جائزہ

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:59 PM IST

طلباء نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں آن لائن تعلیم دی جارہی تھی اور وہ گھروں پر رہ کر اپنی کلاسز میں شرکت کرتے تھے۔ یہی نہیں بلکہ ان کے گھر والے بھی ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کرتے تھے۔

یوپی بورڈ امتحانات کے لیے طلباء کی تیاریوں کا جائزہ
یوپی بورڈ امتحانات کے لیے طلباء کی تیاریوں کا جائزہ

یوپی بورڈ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ امتحانات اپریل میں شروع ہوں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس تعلیمی ادارے بند تھے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اسکولوں کا نصاب مکمل طور پر پڑھایا گیا ہے؟ کیا طلباء و طالبات ذہنی طور سے امتحانات دینے کے لیے تیار ہیں؟

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے کیونس انٹر کالج کے طلباء و طالبات اور اساتذہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی۔

کورونا کی وبا کے دوران بھی طلباء و طالبات کی تعلیم کا سلسلہ ورچوئل طریقے سے جاری تھا۔ ورچوئل کلاسز سے استفادہ کرنے والے بچے امتحانات کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

امتحانات میں زیادہ تر طلباء و طالبات سخت مضامین کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں، جس میں ریاضی، سائنس، تاریخ اور جغرافیہ اہم مانا جاتا ہے لیکن طلبا و طالبات نے بتایا کہ سبھی مضامین کے نصاب مکمل کر لیے گئے ہیں اب کالجز میں نصاب کو دہرایا جا رہا ہے اور تیاری کرائی جارہی ہے۔

وہیں، کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے طلباء کی تیاریاں اتنی شاندار ہیں کہ داخلہ امتحانات کی کاپیوں نے حیرت میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا دس فیصد بچوں کی کاپیاں خود ہم نے چیک کی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بچوں کی تیاریاں کافی اچھی ہیں اور کسی قسم کی دشواری پیش آنے والی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.