اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے رکن دیویندو سنگھ کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلباء کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ سانتھ انہیں فوج میں شامل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے مدارس میں بھی این سی سی اور اسکاؤٹ گائیڈ کے ذریعے خاص ٹریننگ دی جائیگی،تاکہ مدارس کے طلبا آسانی سے فوج میں بھرتی ہوسکیں۔
Member of Uttar Pradesh Minority Commission Devindu Singh visit to Meerut
ریاست کے ضلع میرٹھ کے دورہ پر پہونچے دیویندو سنگھ کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلبا کو فوج میں بھرتی کرانے کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے طلباء کو لےکر فکر مند ہے،اور اسی لئے یہ مہم چلائی جائیگی،اس کے علاوہ مدارس میں بیدار پروگرامز بھی منعقد کئے جائینگے۔
اقلیتی کمیشن کے رکن نے کہا کہ حکومت کامقصد مدارس میں زیر تعلیم طلبا کے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر دستیاب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس میں این سی سی اور اسکاؤٹ گائیڈ کی خاص ٹریننگ کا بھی نظم کیا جائیگا،تاکہ مدارس کے بڑے طالب علم جدید تعلیم حاصل کر وہ بھی فوج میں بھرتی ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ashfaq Saifi On Minority Schemes: یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی سے خاص بات چیت
یوپی اقلیتی کمیشن کے رکن نویندو سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی کو لے کر فکر مند ہے۔ مدارس میں بچوں کو جدید کمپیوٹر کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یوپی میں کئی ایسے مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے جو صرف کاغذ پر چل رہے ہیں۔ ایسے مدارس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اقلیتی کمیشن کے رکن نویندو سنگھ میرٹھ، ہاپوڑ اور مرادآباد کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر اقلیتی سماج کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کمیشن کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔