ETV Bharat / state

اقلیتی سماج کے طلبا کو جلد ملے گی اسکالر شپ - طلبا طالبات کے اکاؤنٹ

ہائی اسکول کے اوپر درجات کے اقلیتی سماج کے طلبا کو ملنے والی اسکالرشپ کے لیے 95 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔اسکالرشپ تقسیم میں بے ضابطگی ہونے پر افسران ہوں گے جواب دہ۔

اقلیتی سماج کے طلبا کو جلد ملے گی اسکالر شپ

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 1:10 PM IST

کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود، اوقاف و حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اسکالر شپ کی تقسیم میں کسی طرح کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔

مسٹر نندی نے بتایا کہ رواں مالی برس کے لیے بجٹ میں ہائی اسکول کے اوپر درجات کے اقلیتی طلباء کی اسکالر شپ کے لئے 190 کروڑ روپے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے اسکالرشپ کے لئے 95 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر نندی نے اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ ہر حال میں اسکالر شپ 30 نومبر تک طلبا و طالبات کے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر ہو جانی چاہئے۔

اس کے ساتھ ہی افسران یہ یقینی بنائیں کہ مرکزی و ریاستی اسکیموں میں ڈپلوکیسی نہیں ہونی چاہیے۔ منظور رقم کو 2020-21 کے سیشن میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کو ہی ادا کی جائے۔

معلوم رہے کہ اسکالر شپ تقسیم میں مدرسہ بورڈ کے افسران سے لے کر مدارس انتظامیہ تک لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں لیکن اس بار مسٹر نندی نے سخت ہدایت دی ہے کہ ایسی شکایت ملنے پر ذمہ داران کے خلاف جانچ پڑتال کے بعد کاروائی یقینی بنائی جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.