میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں تقریبا 135 طلبا ہیں، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر نہیں جا سکے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور کچھ علاقوں کو سیل کیے جانے کے بعد اہل خانہ کو فکر ہونے لگی ہے۔
یونیورسٹی کے ویٹینری کالج کے طالب علم آر جے ورما جن کا تعلق ضلع گونڈا سے ہے نے کہا کہ 'اہل خانہ کو ان کی بہت فکر ہے۔ انہیں بتا دیا ہے کہ ہم یہاں پوری طرح محفوظ ہیں۔ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔'
طالب علم زبیر کا کہنا ہے کہ 'اہل خانہ کو فکر ہو رہی ہے۔ لیکن جب انہیں بتاتے ہیں کہ کالج میں کوئی پریشانی نہیں ہے تو وہ بے فکر ہو جاتے ہیں۔'
زبیر نے مزید بتایا کہ 'جو طالب علم کسی وجہ سے گھر نہیں جا سکے، ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ ان کے لیے ایک میس چل رہا ہے، ایک وارڈن کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ میں خود بھی ہاسٹل میں جا کر طالب علم سے بات کر رہا ہوں۔'