کورونا وبا کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سے اتر پردیش حکومت نے 16 اگست سے درجہ 09 سے درجہ 12 تک کے بچوں کے لیے شرائط کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اسکول کھولے جانے کی تیاریوں کو لےکر جہاں اسکول انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تیاریاں شروع کردی ہیں وہیں طلبا میں بھی ایک بار پھر آف لائن تعلیم حاصل کرنے کی خوشی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
ریاست اتر پردیش میں 16 اگست سے 9 ویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے سبھی اسکولوں کو کھولے جانے کے اعلان کے بعد سے اسکول انتظامیہ نے بھی اس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 50 فیصد طلباء کو دو شفٹوں میں کلاس کرائے جانے کی ترتیب دی جا رہی ہے۔
وہیں دوسری جانب ایک بار پھر آف لائن تعلیم حاصل کرنے کی خوشی طلباء کے چہروں پر صاف دیکھی جا سکتی ہے ایسے میں بچوں کے والدین بھی آف لائن تعلیم کے شروع کئے جانے کو لےکر کافی خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور'
کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد حکومت کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ سے کھولے جانے کے اعلان سے جہاں طالب علموں میں خوشی دیکھی جا رہی ہیں وہیں اس بات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر بھی پوری طرح سے عمل کیا جائے تاکہ کورونا انفیکشن کا سایہ آف لائن تعلیم کو پھر سے نقصان نہ پہنچا سکے۔