ETV Bharat / state

Attack On Student طالب علم نے دوسرے طالب علم پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا دی - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ،اسکول کے طالب علم نے معمولی جھگڑے کے بعد دوسرے طالب علم پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا دی۔ طالب علم کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

طالب علم نے دوسرے طالب علم پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 1:41 PM IST

طالب علم نے دوسرے طالب علم پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک اسکول کے طلبہ کی آپسی لڑائی میں ایک طالب علم نے اسکول کے ایک جنریٹر سے ڈیزل نکال کر دوسرے طالب علم کے اسکول کے بستے پر ڈال کر آگ لگا دی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ طالب علم شدید زخمی حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کا علاج کر رہے ہیں۔ اسکول کے اندر آگ لگنے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا، اساتذہ نے فوری طور پر زخمی طالب علم کو میڈیکل کالج علاج کے لئے داخل کروادیا، زخمی کے والد اے ڈی اے کالونی کے رہائشی نے تھانے میں شکایت دیتے ہوئے ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آگ کا پورا معاملہ اسکول کے سائکل اسٹینڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق دونوں طلباء کے درمیان لڑائی پہلے سے چل رہی ہے کچھ روز قبل بھی ان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔اے ایم یو انتظامیہ نے اس پورے معاملے پر ملزم طالب علم کو جلد بازی میں معطل کر دیا ہے اور ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کہا ہے کہ بڑا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Tufani Gang In Police Net طوفانی گروہ کے شاطر اراکین پولیس کی گرفت میں

سرکل آفیسر کرائم راکیش کمار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا اسکول کے دو طالب علموں کے درمیان اسکول کے بستے کو لے کر لڑائی ہو گئی تھی جس کو اسکول انتظامیہ کے حل کردیا تھا لیکن ان کے درمیان دوبارہ لڑائی ہوئی جس میں ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم کے بستے پر جنریٹر سے ڈیزل نکال کر ڈال دیا جس میں طالب علم بھی جل گیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.