ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کے ایک طالب علم نے 'اینٹی کورونا' ڈرون تیار کیا ہے۔
دراصل اس ڈرون کی مدد سے 8 کلومیٹر کے رینج میں سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈرون میں ایک ٹینکی لگائی گئی ہے جس میں سینیٹائزر رکھا جاتا ہے۔
![ڈرون کے ذریعہ سینیٹائزیشن کا کام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-06-corona-dron-milind-pkg-7200991_05042020192729_0504f_02318_62.jpg)
اینٹی کورونا ڈرون تیار کرنے والے میلند راج نے بتایا کہ ' کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انہوں نے اسے تیار کیا ہے اور یہ 8 کلومیٹر تک سینیٹائزیشن کا کام کرسکتا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'انہیں وزیراعظم نریندر مودی سے سیکھ ملی کہ سب کو اس لڑائی میں اپنا تعاون دینا چاہئے لہذا میں نے بھی یہ بنا کر ایک چھوٹا سا کام کیا ہے۔'