ETV Bharat / state

اے ایم یو کے سوئمنگ پول میں حادثہ، طالب علم شدید زخمی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں تیراکی سیکھنے کی غرض سے آئے طالب علم سہیل اختر پول میں حادثے کا شکار ہونے کے سبب شدید زخمی ہوگئے۔

سوئمنگ پول
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 8:41 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:59 PM IST

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سہیل اختر اے ایم یو میں بی ایس سی پہلے سال کے طالب علم ہیں۔ گزشتہ سام تقریباً 6 بجے سہیل یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں تیراکی سیکھنے کی غرض سے آئے تھے۔

سہیل کا پول میں تیراکی سیکھنے کا پہلا دن تھا جہاں پر اس نے تین فٹ گہرے پانی میں چھلانگ لگائی لیکن پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے سبب سہیل اختر کو سر اور گردن میں شدید چوٹیں آئیں۔

یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں طالب علم حادثہ کا شکار

جس کے بعد وہاں پر موجود دیگر طلبہ، کوچ محسن اور لائف گارڈ منصور نے فورا ایمبولینس کے ذریعے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کروایا وہاں سے تقریبا رات 12 بجے میڈیکل کالج نے دہلی گنگا رام اسپتال میں علاج کے لیے ریفر کیا جہاں پر سہیل اختر کا علاج چل رہا ہے۔

یونیورسٹی گیمس کمیٹی سوئمنگ پل کے صدر شمیم اور کوچ محسن نے بتایا کہ سہیل اختر گزشتہ روز پہلی بار یہاں تیراکی سیکھنے کے لیے آئے تھے اور اس کے ساتھ دیگر چار طلبأ بھی تھے جنھیں کوچ تیراکی سکھا رہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نہ جانے کس وقت سہیل نے 3 فٹ گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کے سر اور گردن میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ پانی میں ہی بے ہوش ہوگئے۔بے ہوشی کے سبب سہیل کی سانسیں بھی نہیں چل رہی تھی ڈاکٹروں نے کسی طرح سینے کو پمپ کرکے اسے ہوش میں لایا۔

گزشتہ رات میں ہی یونیورسٹی انتطامیہ سہیل کی عیادت کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج پہنچا، وائس چانسلر طارق منصور نے سہیل کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے و علاج کرانے کا یقین دلایا اور ایک لاکھ روپئے کی امدادی رقم بھی فراہم کی۔

اے ایم یو کے پی آر او عمر پیر زادہ نے بتایا کہ اس حادثے کی جانچ کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوسکے۔

فی الحال سوئمنگ پول کو چند دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Intro:اے ایم یو سوئمنگ پول میں گر کر طالب علم شدید زخمی۔

Body:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرنے گیا بی قوم کا طالب علم کے سہیل اختر پول میں گر کر شدید زخمی ہوگیا اس کے بعد طالب علم کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں علاج کے لیے لے داخل کرایا گیا۔

کل شام تقریبا 6:00 بجے سہیل اختر جس کا تعلق ویسٹ بنگال سے ہے، بی ایس سی پہلے سال کا طالب علم ہے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے نئے سوئمنگ پل جس کی تعمیر تین سال پہلے ہوئی تھی میں سوئمنگ سیکھنے گیا تھا۔ سوئمنگ پول میں سوئمنگ سیکھنے کا یہ پہلا دن تھا جہاں پر اس نے تین فٹ گہرے پانی میں چھلانگ لگائی پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہوتے ہوئے سہیل اختر کو شدید سر میں اندرونی چوٹ لگی جس کے بعد وہاں پر موجود دوسرے طلبہ کوچ محسن اور منصور لائف گارڈ نے فورا ایمبولینس بلاکر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کروایا وہاں سے تقریبا رات 12 بجے میڈیکل کالج نے دہلی گنگا رام اسپتال میں علاج کے لیے ریفر کیا جہاں پر سہیل اختر کا علاج چل رہا ہے۔

یونیورسٹی گیمس کمیٹی سوئمنگ پل کے صدر شمیم صاحب اور کوچ محسن نے بتایا کہ سہیل اختر کل پہلی بار سوئمنگ سیکھنے کے لیے آیا تھا اس کے ساتھ چار طالبہ تھے جنکو کوچ سوئمنگ سکھا رہے تھے، نہ جانے کس وقت سہیل اختر نے تین فٹ گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کے سر اور گردن میں شدید چوٹ آئی اس کے بعد سہیل اختر پانی میں ہی بے ہوش ہوگیا اور اس کی سانس بھی نہیں چل رہی تھی لیکن نفس چل رہی تھی ڈاکٹروں نے کسی طرح سینے کو پمپ کرکے اس کو ہوش میں لایااور مزید علاج کے لئے آئی سی یو میں داخل کیا، بعد میں دیر رات اس کو دہلی کیلئے ریفر کر دیا۔

رات میں ہی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں سہیل اختر کو دیکھنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ پہنچا وائس چانسلر طارق منصور نے ہر طریقے کی مدد د کرنے اور علاج کرانے کا یقین دلایا اور ایک لاکھ روپیہ بھی دیا۔

اے ایم یو کے پی آر او عمر پیرزادہ نے بتایا اس حادثے کی مزید جانکاری کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جس سے اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو گی اور ابھی سہیل اختر گنگا رام اسپتال میں داخل ہے علاج چل رہا ہے اور حالت نازک ہے۔

۱۔ بائٹ۔۔۔۔۔عمر پیرزادہ۔۔۔۔۔ پی ار او۔۔۔۔۔ اے ایم یو علیگڑھ۔

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.