اترپردیش مظفرنگر کے بجھیڑی گاؤں کے رہائشی محمد طلحہ جو یوکرین میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔ یوکرین اور روس کے درمیان چل رہی خوفناک جنگ کے بیج کسی طرح سے جدوجہد کرکے رومانیہ کی سرحد کے راستے سے یوکرین سے نکل کر اپنے وطن پہنچے۔
Stranded Student Reached Muzaffarnagar from Ukraine
یہ بھی پڑھیں: Russia-Ukraine Crisis: بریلی کے طالب علم آصف انصاری کی یوکرین سے واپسی
انہوں نے بتایا کہ 'خوف کے سائے میں گزر رہا تھا ہر پل دھماکوں کی آواز سے دل سہم جاتا تھا دھڑکن تیز ہو جاتی تھی بنکروں میں گزارتے تھے۔ دن اور رات اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کے ہم ایوانوں سے 26 فروری کو ڈھائی سو کلومیٹر دور رومانیہ باڈر کیلئے نکلے کئی کلومیٹر لمبے راستے کو پیدل پار کرکے کسی طرح سے ہم رومانیہ باڈر پہنچے وہاں پہنچنے پر بھی ہمیں کافی جدوجہد کرنا پڑا۔
مائنس درجہ حرارت میں ہم نے دو رات گزاری کئی کئی گھنٹے ہمیں لائن میں کھڑا ہونا پڑا بھوکے پیاسے ہم بھیڑ کا حصہ بنے رہے بدسلوکی کا ہمیں شکار ہونا پڑا پھر کسی طرح سے ہم نے رومانیا بارڈر کراس کیا جب بھی یادیں تازہ ہوتی ہے تو ہمارا دل سہم جاتا ہے۔' Student on Indian Embassy
محمد طلحہ جمعرات کی دیر رات بھارت پہنچے انہیں دہلی کے یوپی بھون میں ٹھہرایا گیا وہاں سے دیر رات مظفرنگر پہنچے۔