میرٹھ کی لوحیاں نگر سبزی منڈی میں بنائے گئے اسٹرانگ روم الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو محفوظ رکھا گیا۔ ایسے میں ای وی ایم EVM Security کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار بھی اپنی تسلّی کے لیے اسٹرانگ روم پہنچ کر سیکیورٹی کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور نگرانی رکھتے ہیں۔
میرٹھ میں بھی سات اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ Voting on Seven Assembly Seats in Meerut کے لیے استعمال کی گئی ای وی ایم کو دو الگ الگ مقامات پر رکھا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Boycott of Voting in Dayampur Village in Meerut: میرٹھ کے دائم پور میں ووٹنگ کا بائیکاٹ
ای وی ایم اسٹرانگ روم کے لیے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں ڈی ایس پی لیول کے پولیس افسر اور ایس ڈی ایم کی نگرانی میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ بھی اسٹرانگ روم پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ Uttar Pradesh Assembly Elections 2022