ETV Bharat / state

گرین زون میں شامل بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن-3 کا سختی سے نفاذ - ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

لاک ڈاؤن-3 پر سختی سے عمل کرانے کے لیے ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کا ضلع انتظامیہ کمر بستہ ہوچکا ہے۔

گرین زون میں شامل بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن-3 کا سختی سے نفاذ

author img

By

Published : May 2, 2020, 8:28 PM IST

اسی کے پیش نظر سنیچر کی شب ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی نے شہر میں فلیگ مارچ کرکے عوام سے اب تک جس قسم کا تعاون حاصل ہوا ہے اسی طرح لاک ڈاؤن 3 میں بھی تعاؤن کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بارہ بنکی گرین زون میں شامل ہے. لیکن پڑوس ضلع لکھنؤ ریڈ زون میں شامل ہے اور بارہ بنکی سے لکھنؤ کی سرحد سب سے قریب ہے۔

یہی نہیں لکھنؤ سے یہاں آنے جانے والے افراد کی تعداد بھی زیادہ ہے اس لیے ضلع انتظامیہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرنا چاہتا ہے۔

گرین زون میں شامل بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن-3 کا سختی سے نفاذ

چونکہ زیادہ تر افراد گرین زون کی وجہ سے کافی جوش میں ہیں اسی کو لیکر ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی نے خود شہر میں فلیگ مارچ کیا۔

ساتھ تمام تحصیلوں میں ایس ڈی ایم اور سی او کے ذریعہ یہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔

پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ فلیگ مارچ کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح تمام محکمہ کے ملازمین دن رات خدمت کرکے کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں، اسی طرح عام عوام بھی اسے سمجھے اور تمام احتیاط کریں۔

ساتھ ہی یہ پیغام بھی دینا ہے کہ پولیس عوام کی حفاظت میں مستعد ہے، لیکن اگر کوئی قانون توڑنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.