انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود بھی پرُالی جلانے والے کسانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کسانوں کو مختلف طریقوں سے سمجھاتے ہوئے پرُالی نہ جلانے کی اپیل کی گئی تھی۔
تاہم اس کے باوجود بھی کچھ کسان پرُالی جلارہے تھے۔
اس کے بعد سہارنپور کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پرالی جلانے سے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے پرُالی جلانے والے کسانوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور پولیس نے ایک درجن سے زائد کسانوں کو جیل بھیج دیا ہے۔
اس کے بعدکسان اور کسان تنظیموں میں سخت غصہ پایا جارہاہے۔
اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف بار بار ہدایت کی گئی،تاہم اس کے باوجود بھی کچھ لوگ پرُالی جلاتے ہوئے پائے گئے ،جن کی شناخت سیٹلائٹ کے ذریعہ سے کی گئی۔
مزید پڑھیں:اترپردیش : گونڈا میں ایک ڈاکٹر رشوت لیتے پکڑا گیا
اس کےبعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔