نوئیڈا: نوئیڈا میں چوری کا ایک عجیب غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-22 میں گزشتہ دیر رات ایک کار کے چاروں ٹائر چوری ہوگئے۔ اس کے بعد ٹویٹر ہینڈل امت چودھری نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کو اینٹ پر کھڑی کرکے چوروں نے اس کے چاروں ٹائر چوری کر فرار ہوگئے۔ Strange incidents of theft in Noida
اس معاملے کی ایف آئی آر نوئیڈا سیکٹر-24 کوتوالی میں درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے، آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی، لیکن جوروں کے خلاف اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
مزید پرھیں:
موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص کچھ عرصہ قبل نئی گاڑی خریدا تھا، اور سڑک پر کھڑی کرکے گھر چلا گیا تھا۔ صبح جب وہ اپنی کار لینے واپس آیا تو کار کے چاروں ٹائر غائب تھے۔ اس شخص نے فوری طور پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور ایف آئی آر درج کرائی، جس کے بعد پولیس کارروائی میں جٹ گئی ہے۔