ETV Bharat / state

Story of Mumtaz Khan International junior Hockey player: بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کی کہانی - Mumtaz Khan better performance in junior hockey

بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ممتاز خان خان حالیہ دنوں جنوبی افریقہ سے جونئیر ورلڈ کپ کھیل کر اپنے گھر لوٹی ہیں، ان سے آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے خصوصی گفتگو کی۔ Story of Mumtaz Khan International junior Hockey player

بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کی کہانی
بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کی کہانی انہیں کی زبانی
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 4:49 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے توپ خانہ علاقے کی رہنے والی 19 سالہ ممتاز خان جونیئر بین الاقوامی سطح کی ہاکی کھلاڑی ہیں جو اب تک بین الاقوامی سطح پر تقریباً 40 ہاکی میچز کھیل چکی ہیں۔ حالیہ دنوں وہ جنوبی افریقہ میں جونئیر ورلڈ کپ بھی کھیلی تھیں اور ان کی بہترین کارکردگی کی بدولت بھارت نے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ Story of Mumtaz Khan International junior Hockey player ممتاز خان انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والدین لکھنؤ میں ٹھیلے سبزی فروخت کرتے ہیں۔ تاہم ہاکی کھیل کے تئیں ممتاز خان کے حوصلوں نے بلندیوں پر جانے کے لیے راستے میں آنے والی سبھی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ممتاز خان نے بتایا کہ 'میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ بین الاقوامی سطح کی ہاکی کھلاڑی بنوں گی، تاہم کوچ نیلم صدیقی اور دیگر افراد کی بے لوث اور طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج اس مقام پر پہنچی ہوں۔' بچپن سے ہی آگے جانے کا جنون تھا لیکن وسائل کی کمی تھی۔ Mumtaz Khan belongs to a poor family والدین ٹھیلے پر سبزی فرخت کرتے ہیں، پانچ بہن ایک بھائی سمیت 8 افراد پر مشتمل خاندان کی ذمہ داری کے ساتھ میرے کھیل کے ساز و سامان کا خرچ انتہائی مشکل سے ہوتا تھا، لیکن ہمارے کوچ اور دیگر معاونین کا بے انتہا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میری صلاحیت کو پہچانا اور میری مدد کی، اب میرا خواب ہے کہ بھارت کے لیے اولمپک کھیلوں اور ملک کا نام روشن کروں۔

مزید پڑھیں:

ممتاز خان کہتی ہیں کہ 'جب میں دوسرے ممالک میں ہاکی کھیلنے جاتی ہو تو وہاں فائیو اسٹار اور 7 اسٹار ہوٹلز میں قیام کرتی ہوں لیکن جب بھارت آتی ہوں تو پھر اسی ایک کمرے پر مشتمل گھر میں رہتی ہوں جہاں میرے والدین رہتے ہیں۔ ماں باپ کو سبزی فروخت کرتے ہوئے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ وقت ایک دن ضرور بدلے گا اور مجھے کامیابی ملے گی۔Mumtaz Khan better performance in junior hockey

واضح رہے کہ 19 برس کی ممتاز خان نے اب تک بین الاقوامی سطح کی 40 میچز کھیلے ہیں، ممتاز نے ہاکی کھیلنے کی باضابطہ طور پر ابتداء انڈر 18 ایشیا کپ سے کی تھی جس میں ان کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے انڈر 18 یوتھ اولمپک بھارتی ٹیم میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اس میں بھارت کو سلور میڈل حاصل ہوا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.