علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احاطے میں بھی کئی پیڑ تیز ہواوں کی وجہ سے گر گئے۔
مولانا آزاد لائبریری کے سامنے تیز طوفان کی وجہ سے پیڑ اسکوٹر پر گر گیا جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ شمشاد مارکیٹ چوراہے پر ٹریفک کنٹرول بوتھ اچانک گر گیا مگر اس حادثے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
طوفان کی وجہ سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔