وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ابھی تک مزدور غریب کو نہیں سامان رسد پر کوئی رعایت ملی ہے اور نہ ہی رسوئی گیس کی کوئی مدد پہنچ پائی ہے۔
ماسک کی دکان لگائے گیتا دیوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ امداد ابھی تک غریبوں کو حاصل نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سرکاری کوٹے سے 105 روپے دے راشن لائی ہوں اور رسوئی گیس کے سلسلے میں ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اب مجبوراْ ماسک بیچنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ مزدور غریب طبقہ کے لئے راشن فراہم کیا جائے گا اور رسوئی گیس کی قیمت میں بھی خاص رعایت کی جائے گی۔