ایس ٹی ایف کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو نارائن مشر نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی نوئیڈا فیلڈ یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ بیٹا تھانے میں درج قتل کے معاملے میں پولیس کو مطلوب چل رہے 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش اجیت پردھان کسی سے ملنے کے لئے جمنا ایکسپریس وے،زیرو پوائنٹ گوتم بدھ نگر میں آنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اطلاع کی بنیاد پر نوئیڈا ٹیم نے بیٹا تھانہ کی پولیس کے ساتھ بتائے گئے مقام پر پہنچ کr انعامی بدمعاش اجیت پردھان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار اجیت پردھان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ ضلع ہاپوڑ کے بابوڑ گڑھ چھاونی تھانے کا ہشٹری شیٹر ہے۔
اس پر قتل کے کئی مقدمے درج ہیں۔ اس سے پوچھ گچھ میں پولیس کو کئی سراغ ملے ہیں اور اس نے کئی اہم معاملوں کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔