ETV Bharat / state

UP Election 2022: اس بار سب سے زیادہ تیرہ فیصد خواتین میدان میں ہیں؟

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج پر تذبذب جلد ہی ختم ہونے والا ہے، شام تک پوری تصویر واضح ہونے والی ہے۔ اس درمیان آئیے جانتے ہیں کہ اس بار کتنی خواتین میدان میں ہیں، اب تک ہوئے اسمبلی انتخابات میں کتنی خواتین جیت کر اسمبلی میں پہنچی ہیں۔

MHA alerted all central agencies to be on alert in UP to avert any untoward incidents
UP Election 2022: اس بار سب سے زیادہ 13 فیصد خواتین میدان میں ہیں؟
author img

By

Published : Mar 10, 2022, 9:38 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں آدھی آبادی کا سب سے زیادہ چرچا رہا۔ کیونکہ اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار اس بار الیکشن میں ہیں۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کی 40 فیصد خواتین کو امیدوار بنانے کی حکمت عملی کے بعد سبھی سیاسی پارٹیوں کو اس حکمت عملی پر چلنا پڑا۔ جس کی وجہ سے 2022 اسمبلی انتخابات میں 13 فیصد خواتین امیدوار بنی۔ وہیں 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 8.89 فیصد خواتین امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کل 472 میں سے 42 خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جب کہ اس بار 13 فیصد خواتین امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہونا ہے۔

غور طلب ہے کہ انتخابات کے اعلان سے پہلے ہی کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین کی 40 فیصد حصہ داری کا اعلان کیا تھا۔ پرینکا گاندھی کے اس اعلان کا سیاسی حلقوں میں زبردست اثر ہوا۔ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی نے اپوزیشن کانگریس کی 40 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے اعلان پر سخت تنقید بھی کی تھی۔

دونوں پارٹیوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس خواتین لیڈر نہیں ہیں تو ٹکٹ کسے دیں۔ تاہم پرینکا گاندھی نے اپنے وعدے کے مطابق خواتین امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا۔

کانگریس نے یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں 39 فیصد یعنی 155 خواتین کو ٹکٹ دیا۔ اسی طرح 98 آزاد خواتین امیدوار بنی، بی ایس پی 37، بی جے پی 45، سماج وادی پارٹی 42، عام آدمی پارٹی نے 30، آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) 6، اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم 5، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی 1، اپنا دل (ایس) 3، راشٹریہ لوک دل 2۔ 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں دیگر چھوٹی پارٹیوں سے 136 خواتین امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.