بارہ بنکی: ریاستی وزیر مملکت ستیش شرما State Minister Satish Sharma نے حکومت کے 9 برس مکمل ہونے پر منعقد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کا کام District Development Projects میٹروپولٹن سٹی کے طرز پر کیا جائے گا۔ اس کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے لیے گزشہ ہفتے میٹنگ کی ہے۔ جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔
ستیش شرما نے بتایا کہ ریاستی حکومت ہمہ جہت ترقی کے لئے پر عزم ہے۔ حکومت نے 100 روز میں ترقیاتی منصوبوں کا جو خاکہ تیار کیا ہے، اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر ضلع میں ایک میڈکل کالج قائم کیا جائے۔ ابھی موجودہ وقت میں 40 میڈکل کالج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بارہ بنکی میں میڈکل کالج Medical College in Barabanki کھولنے کا عمل شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
Protest Against Bar in Barabanki: بارہ بنکی میں شراب خانے کے خلاف احتجاج
ستیش شرما یبتایا کہ بارہ بنکی ضلع کی ترقی منصوبہ بند طریقے سے کی جائے گی۔ بارہ بنکی کو میٹروپولٹن سٹی Barabanki Metropolitan City بنانے کے سمت کوششیں جاری ہیں۔ اس کے لئے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ جلد ہی بارہ بنکی میٹروپولٹن سٹی میں شامل ہوگا۔