ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مالی انتظامات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کے نئے اضافی بھتے پر پابندی لگادی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی اے الاؤنس جنوری سنہ 2020 سے جون سنہ 2021 تک معطل رہے گا۔
یاد رہے کہ سنیچر کو ریاستی فائناس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آرڈر کا اثر ٹیچر اور افسران سمیت 16 لاکھ ریاستی ملازمین پر پڑے گا۔
آرڈر کے مطابق ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد کو پہلے سے مل رہے اضافی بھتے پر ہی انحصا کرنا ہوگا، اور آنے والے ایک برس تک نہ ہی ان کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی جولائی 2021 سے ائیرئر ملے گا۔
ایک برس تک ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اضافے پر پابندی کے ساتھ حکومت مختلف شعبوں کے ملازمین کو ملنے والے دیگر چھ اقسام کے الاؤنسز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
حکومت نے دیگر جن الاؤنسز پر پابندی لگائی ہے وہ سی سی اے، سکریٹریٹ الاؤنس، سپیشل الاؤنس فار پولیس، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ سینچائی شامل ہیں، یہ خصوصی الاؤنسز یکم اپریل سنہ 2020 سے 31 مارچ 2021 تک ملتوی رہیں گے۔
آرڈر میں کہا گیا ہےکہ ریاستی ملازمین کے بھتوں میں تخفیف کووڈ۔19 وبا سے مقابلے کے لیے ریاستی حکومت نے مالی اخراجات کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔