ETV Bharat / state

ایس ایس پی متاثرہ کی لاش لیکر لکھنؤ کے لئے روانہ - یوہی پولیس متاثرہ کی لاش کو اناؤ پہنچا رہے

غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے کمار پانڈے اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) سدھیر کمار سنگھ اناؤ جنسی زیادتی متاثرہ کی لاش کو دہلی سے لے کر لکھنؤ کے لئے روانہ ہو گئے۔

ایس ایس پی متاثرہ کی لاش لیکر لکھنؤ کے لئے روانہ

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 3:13 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کو متاثرہ کی لاش کو دارالحکومت دہلی کے صفدر جنگ اسپتال سے لکھنؤ لے جانے کے لئے ہدایات دی۔

مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔

متاثرہ کے سرپرست، بھائی اور بہن بھی لاش کے ساتھ اسپتال سے براستہ روڈ اناؤ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

لاش کو لے کر جا رہی گاڑی نوئیڈا سے ایکسپریس وے ہوتے ہوئے اناؤ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ کل رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے متاثرہ کی طبیعت تیزی سے بگڑنے لگی۔ ڈاکٹروں کی پوری کوشش کے باوجود اسے نہیں بچایا جا سکا۔

متاثرہ کو کل رات 11.10 منٹ پر دل کا دورہ پڑا اور 11.40 بجے اس نے آخری سانس لی۔ متاثرہ کو پانچ دسمبر کی صبح اناؤ میں پانچ ملزمان نے اس پر پٹرول ڈال کر اسے جلا دیا تھا۔ ان ملزمان میں سے ایک متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ میں کلیدی ملزم بھی تھا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.