بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر سیلوا کماری اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس فورس کے ساتھ شہر کے شیو چوک و دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا۔
فلیگ مارچ مرکزی مارکیٹوں اور پُرہجوم مقامات میں امن و امان اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے نکالا گیا تھا۔
فلیگ مارچ کے دوران انتظامیہ کے عہدیداروں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان سے محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
فلیگ مارچ کے بعد ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس دستوں کو ہدایت دی کہ 'خواتین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کسی بھی شکایت یا اطلاع کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔