ETV Bharat / state

Chinese Arrested at Indo Nepal Border لکھیم پور کھیری میں انڈو نیپال بارڈر سے ایک چینی شہری گرفتار - انڈو نیپال بارڈر سے ایک چینی شہری گرفتار

ایس ایس بی نے لکھیم پور کھیری کے انڈو-نیپال سرحد سے ایک چینی شہری کو گرفتار کیا ہے جو بغیر ویزے کے دہلی تک گھوم آیا۔ ایس ایس بی نے نوجوان کو گرفتار کرکے اے ٹی ایس کے حوالے کردیا۔ Chinese National Arrested in UP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 1:21 PM IST

Updated : Feb 19, 2023, 1:41 PM IST

لکھیم پور کھیری: ایک چینی شہری بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے نیپال کے راستے سے داخل ہوکر دہلی گھوم آیا۔ وہیں بھارتی ایجنسیوں نے چینی شہری کو انڈو نیپال سرحد کے گوری فنٹا بارڈر سے گرفتار کر لیا ہے۔ جمعہ کو سرحد سے متصل گوری فنٹا چیک پوسٹ پر ساشتر سیما بل (ایس ایس بی) نے گشت کے دوران ایک چینی شہری کو سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا۔ وہیں اس معاملے میں ایس ایس بی کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گوری فنٹا نے چینی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

ایس ایس بی کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران چینی شہری نے اپنا نام وانگ گاؤجن بتایا ہے جو چین کے صوبے داد کا رہائشی ہے۔ اس دوران جب ایس ایس بی حکام نے اس سے ویزا اور پاسپورٹ طلب کیا تو چینی شہری ویزا نہیں بتاسکا۔ تاہم چینی شہری سے نیپال کا ویزا برآمد کر لیا گیا ہے۔ چینی شہری سے پوچھ گچھ کے بعد ایس ایس بی نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ہند نیپال سرحد پر تعینات انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی چینی شہری سے پوچھ گچھ کرکے تفصیلات جمع کر رہی ہیں۔

چینی شہری نے پولیس اور ایجنسیوں کو بتایا کہ وہ دہلی سے واپس آرہا تھا اور وہ نیپال کے راستے سے چین واپس جانا چاہتا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ 12 فروری کو بھارت میں داخل ہوا تھا۔ ادھر ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ چینی شہری بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے دہلی کیسے پہنچا اور بھارتی سرحد میں کیسے داخل ہوا۔ چینی شہری کو مشتبہ تصور کرتے ہوئے پولیس اور تفتیشی ادارے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ کہاں رہ رہا تھا اور کس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ پولیس نے چینی شہری کی گرفتاری سے متعلق اے ٹی ایس، وزارت داخلہ سمیت تمام ایجنسیوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چینی اور نیپالی لوگوں کی شکل و صورت ایک جیسی ہونے کا فائدہ اٹھا کر چینی شہری بھارت سے نیپال کے راستے نکلنے کی کوشش کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Two kg Uranium Recovered: ہند۔ نیپال بارڈر کے قریب دو کلو یورینیم ضبط، پندرہ افراد گرفتار

Last Updated : Feb 19, 2023, 1:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.