ETV Bharat / state

جونپور: 'شری گنپتی پوجا مہا سمیتی' ہندو۔ مسلم اتحاد کی مثال - اردو نیوز اترپردیش

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ہند و مسلم اتحاد کی مثال پیش کرنے والی تنظیم شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ہندو مسلم دونوں مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

sri ganpati puja maha samiti trust held a programme in jaunpur
ہندو مسلم اتحاد کی مثال ہے 'شری گنپتی پوجا مہا سمیتی'
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 7:38 PM IST

جونپور کے پنجابی مارکیٹ میں ہوئی ایک میٹنگ میں شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں مسلمانوں کو بھی سرپرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کے دوران تنظیم کے ذریعہ کی گئی سماجی خدمات کے حوالے سے کارکنوں کی گلپوشی کر کے حوصلہ افزائی کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ پنڈت اودھیش چترویدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے جن سابق سرپرستوں کا انتقال ہوا ہے، ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور ہم ساتھ رہ کر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب ظلم و فساد نا اتفاقی کی بات نہیں کرتا ہے۔ ہر مذہب انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ ہم انسانیت، الفت ومحبت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مذہب ہمارے گھروں میں ہے۔ ہم اپنے اپنے مذاہب پر عمل کرتے ہیں اور جب عوام میں آتے ہیں تو صرف ہم ایک انسان ہیں۔ اس لئے ہم انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

امروہہ: شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا لاپتہ

آپ کو بتا دیں کہ شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ مذہبی پروگرامز کے علاوہ سماجی خدمات اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا وقتاً فوقتاً انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اس تنظیم کو پورے ضلع میں اس کے طریقہ کار کی وجہ سے انفرادی حیثیت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.