ETV Bharat / state

SP Criticises BJP: شکیل سیفی نے کہا یوپی میں قانون کی صورتحال انتہائی تشویشناک

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 3:25 PM IST

سماجوادی پارٹی لیڈر شکیل سیفی SP Leader Shakeel Saifi نے بی جے پی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کی حکومت BJP Govt in UP میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب تر ہو رہے ہیں۔ پٹرولیم، گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ انتہائی تشویش ناک اور لمحۂ فکریہ ہے۔ لیکن یہ حکومت انتخاب جیتنے کے لیے ہندو مسلم کارڈ کا سہارا لے رہی ہے۔

اتر پردیش میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک

ریاست اترپردیش Uttar Pradesh کے نوئیڈا Noida سماج وادی پارٹی کے مہانگر نائب صدر شکیل سیفی SP Leader Shakeel Saifi نے خصوصی ملاقات میں کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ وہیں اترپردیش میں لا اینڈ آرڈر کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں ہر طرف خوف کا ماحول ہے اور اقتدار میں بیٹھے لوگ اس معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اس حکومت میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بدترین ہے۔ الہٰ آباد کے پھاپھا مئو میں چار دلتوں کے قتل کا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے۔ کسی کو کبھی بھی جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا جاتا ہے'۔

شکیل سیفی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب تر ہو رہے ہیں۔ پٹرولیم، گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ انتہائی تشویش ناک اور لمحۂ فکریہ ہے۔ ملک میں معیشت کا برا حال ہے، عوام بے روزگار ہورہے ہیں۔ ملک میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو جہاں عوام کو راحت دینی چاہیے وہاں بی جے پی ابھی بھی انتخاب جیتنے کے لئے ہندو مسلم کارڈ کا سہارا لے رہی ہے۔ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں نے عوام کے لئے پرسکون زندگی کا حصول بھی ناممکن بنادیا ہے۔ اس حکومت میں کپڑے کی شناخت کر کے اور کھانے کے نام پر لوگوں کو مار دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تقسیم کی بنیاد پر اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔ ایسی حکومت اقتدار چلانے کی اہل نہیں ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ 2022 میں لوگ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ عوام تنگ آ چکی ہے وہ تبدیلی کی خواہاں ہے اور سماج وادی پارٹی ہی واحد متبادل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.