ETV Bharat / state

Speeding Car میرٹھ میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - اترپردیش کے ضلع میں شادی خانہ

میرٹھ میں واقع ایک شادی ہال میں تیز رفتار بے قابو گاڑی داخل ہو گئی جس کی زد میں آکردولہے کے کزن اور سوتیلے بھائی کے علاوہ ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

میرٹھ میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
میرٹھ میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:30 PM IST

میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میں شادی خانہ کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب ایک بے قابو تیز رفتار گاڑی شادی کے ہال میں داخل ہو گئی۔اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دراصل جانی تھانہ علاقہ میں پربھات کی شادی کی تقریب کیتھولی گاؤں کے دھیر سنگھ کی بیٹی پریا کے ساتھ شادی ہال میں منعقد ہو رہی تھی۔ اس دوران شادی ہال کے سامنے باراتی ڈی جے پر رقص کر رہی تھے۔ اسی دوران میرٹھ سے آنے والی ایک تیز رفتار کار باراتیوں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی ۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔

دولہے کے بہنوئی وکاس ولد اومکار اور کزن ورون ولد روی کرن ساکنہ سیسولا خورد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ہسپتال لے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔زخمیوں کو نزدگی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتاجاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سی او برجیش سنگھ اور ایس او جانی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر پٹائی کردی ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Chhapra Mob Lynching ایک اور نوجوان برین ڈیڈ، سارن میں 10 فروری تک انٹرنیٹ بند

اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت منوج (22) ولد موہن، نریندر (23) اور دھرمیندر (25) ولد بھگوان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندر (24) ولد بلویر سنگھ اور اجیت (25) ولد بھگوان سنگھ شدید زخمی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.