اس مقابلہ میں تقریبا 150 طلبا وطالبات نے حصہ لیا جس میں 30 طلبا نے اپنی تقاریر پیش کیں، اس مقابلے میں بہترین تقریر کے انتخاب کے لیے ججوں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
جس میں بینک کے سینئر منیجر سندیپ سینی اور کالج کی استانی رجنی شرما اور منجولا چودھری کے علاوہ کالج کے پرنسپل پرویندر دہیا شامل تھے۔
اس مقابلہ میں خوش نگار، پرویز، سعدیہ، مسکان سیفی اور ساکشی نے بہترین تقاریر پیش کرکے مقابلے میں جیت حاصل کی۔
اس مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا، تقریر میں ہندی کی تاریخ ، ہندی سے محبت اور ہندی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔