بچوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے دو دسمبر سے خصوصی ٹیکے لگانے کی مہم چلائی جائے گی۔
ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیپال سنگھ نے مکمل پروگرام کے حوالے سے عوامی سطح پر متحرک اور بیداری مہم چلائی ہے، تاکہ تمام بچے اس اہم پروگرام سے 100 فیصد فائدہ اٹھاسکیں۔
بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کی خواہش ہے کہ حکومتی سطح پرملنے والی طبی سہولیات کا عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اسی مقاصد کے حصول کے لیے محکمہ صحت عوامی سطح پر متحرک ہے اور شعوری بیداری کی مہم وقفے وقفے سے چلاتا رہتا ہے۔