ETV Bharat / state

Lok Sabha Bypoll 2022:سماجوادی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار عاصم راجہ سے خصوصی بات چیت

ملک کا سب بڑا اقلیتی طبقہ مسلمانوں کے مسائل کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عاصم راجہ نے کہا کہ یقیناً اس ملک میں مسلمانوں کے متعدد مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں اس ملک کے بڑے رہنماء ہیں جنہوں نے اقلیتوں کے مسائل کے لئے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان کے لئے آواز بھی اٹھائی جائے گی اور بہتر اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ Samajwadi Party Names Azam Khan Aide Asim Raja For Rampur Bypoll

عاصم راجہ سے خصوصی بات چیت
عاصم راجہ سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 8:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 23 جون کو ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی کی جانب سے اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی شہر کے صدر عاصم راجہ کو امیدوار بنایا ہے۔ عاصم راجہ کا اب تک کا سیاسی سفر اور انتخاب جیتنے کے بعد ان کی کی ترجیحات کیا ہونگی؟برسراقتدار جماعت بی جے کے امیدوار کے مقابلے میں ان کی حکمتی عملی کیا ہوگی،اس کے علاوہ متعدد امور ان سے بات چیت کی گئی ۔
Samajwadi Party Names Azam Khan Aide Asim Raja For Rampur Bypoll

23جون کو رامپور میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی رہنماء اعظم خاں نے پارٹی کے کارکن اور پارٹی شہر صدر عاصم راجہ کو امیدوار بنایا ہے۔ شہر کی ایک خاص مسلم برادری انجمن مسلم پنجابیان سے آنے والے عاصم راجہ کا سیاست میں داخل ہونے سے لیکر اب رکن پارلیمان کے لئے امیدوار بنائے جانے تک کے سفر سمیت دیگر کئی امور پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی صی بات چیت کی۔

عاصم راجہ سے خصوصی بات چیت

عاصم راجہ نے بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے اعظم خاں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانی کی عمر سے ہی اعظم خاں کی سماجی جدوجہد سے متاثر ہوکر وہ ان کی سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے جو بھی ذمہ داری ان کو ملتی رہی وہ اسے بخوبی نبھاتے رہے،عاصم راجہ کئی برسوں سے سماجوادی پارٹی کے شہر صدر بھی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انتخاب میں انہیں امیدوار بنایا گیا ہے،عاصم راجہ نے رکن اسمبلی اعظم خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں نے جس طرح ان پر اعتماد کیا ہے وہ اس پر پوری طرح سے کھرے اتریں گے۔

ملک کا سب بڑا اقلیتی طبقہ مسلمانوں کے مسائل کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عاصم راجہ نے کہا کہ یقیناً اس ملک میں مسلمانوں کے متعدد مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں اس ملک کے بڑے رہنماء ہیں جنہوں نے اقلیتوں کے مسائل کے لئے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان کے لئے آواز بھی اٹھائی جائے گی اور بہتر اقدامات بھی کئے جائیں گے،انہوں نے پرامید ہوتے ہوئے کہا کہ رامپور والے اعظم خاں کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بغیر کسی انتخابی مہم کے ووٹ دیتے رہے ہیں، اس مرتبہ بھی لوگ دل کھول ووٹ ہمارے ہی حق میں دیں گے۔

واضح رہے کہ رامپور میں ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں صرف دو ہی پارٹیاں میدان میں ہیں۔ ایک طرف برسراقتدار بی جے پی کے امیدوار ہیں تو وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے عاصم راجہ ہیں۔ تو اس طرح سے رامپور میں اب صرف بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان ہی مقابلہ رہ گیا ہے۔
عاصم راجہ کو پارٹی میں اعظم خاں کا کافی قریبی مانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Rampur by-election Lok Sabha: اعظم خاں نے عاصم راجہ کو رامپور سے امیدوار بنایا

پرچہ نامزدگی داخل کئے جا چکے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ 23 جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں رامپور کے عوام کس کو اپنا نمائندہ بناکر لوک سبھا بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.