ETV Bharat / state

میڈیکل کالج کو منظوری ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 6:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل کے سابق رکن پارلیمان اور بی جے پی کے رہنما ست پال سنگھ سینی سے خاص بات چیت۔

میڈیکل کالج پاس
میڈیکل کالج پاس

ست پال سنگھ سینی نے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ضلع سمبھل کے لیے میں نے اپنے وقت میں مرکزی حکومت سے میڈیکل کالج بنوانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج اس مطالبے کو پورا کیا جا رہا ہے۔ اترپردیش حکومت نے سمبھل کے نگر پنچایت سرسی روڈ پر میڈیکل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ضلع سمبھل میں میڈیکل کالج پاس ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوشی ہے'۔

میڈیکل کالج پاس

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سمبھل لوک سبھا میں ایک ایئرپورٹ بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ اس مسئلے کو انہوں نے لوک سبھا میں بھی اٹھایا تھا لیکن تھا اس وقت اتر پردیش حکومت کا ساتھ نہیں مل پایا تھا۔ لیکن اب اس میں اتر پردیش کے وزیر اعلی نے تعاون کیا ہے اور وہ کام آگے بڑھ رہا ہے۔

ست پال سنگھ نے کہا کہ 'میڈیکل کالج کھولے جانے سے مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ صوبائی حکومت کا یہ قدم سمبھل کی ترقی کے لئے ایک بہتر قدم ہے'۔ انہوں نے مذید کہا کہ 'میں نے خود یوگی ادیہ ناتھ سے خط لکھ کر کہا تھا کہ سمبھل میں صحت سے متعلق بہت کم سہولتیں ہیں اس لیے آپ یہاں ایک میڈیکل کالج پاس کروا دیں'۔

خیال رہے کہ اس وقت سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اقبال محمود ہیں اور سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمان شفیق الرحمان ورک ہیں۔

یوگی حکومت کی جانب سے میڈیکل کالج پاس کیے جانے پر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود اور سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان شفیق الرحمان بقا نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.