ETV Bharat / state

Parliament Session نئی پارلیمنٹ عمارت کا خصوصی سیشن مفاد عامہ کے مسائل کیلئے وقف ہو، مایاوتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 7:15 AM IST

Updated : Sep 18, 2023, 8:09 AM IST

پانچ روزہ خصوصی اجلاس آج سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ پوسٹ آفس بل 2023 اور چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق بل، راجیہ سبھا میں پیش کیئے جائیں گے۔ Today Special session of new parliament building

Etv Bharatنئی پارلیمنٹ عمارت کا خصوصی سیشن مفاد عامہ کے مسائل کو ہو وقف: مایاوتی

لکھنؤ: پانچ روزہ خصوصی اجلاس آج سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے اتوار کی صبح نئی عمارت میں قومی پرچم لہرایا۔ اجلاس کے پہلے دن یعنی آج راجیہ سبھا میں پارلیمانی سفر کے 75 سال، کامیابیوں، تجربات، یادوں اور سیکھنے پر بحث ہوگی۔ پوسٹ آفس بل 2023 اور چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق بل، راجیہ سبھا میں پیش کیے جائیں گے۔ یہ دونوں بل راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کے بعد، لوک سبھا میں رکھے جائیں گے۔ ایڈوکیٹس ترمیمی بل 2023 اور پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل 2023 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کو راجیہ سبھا نے تین اگست کو منظور کیے ہیں۔

اس حوالے سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے نئے پارلیمنٹ عمارت میں آج سے شروع ہورہے خصوصی سیشن کے مفاد عامہ کے مسائل کو وقف ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو اپنے کئی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ 'نئی پارلیمنٹ احاطے میں آج پرچم کشائی اور کل سے وہاں شروع ہورہے خصوصی سیشن کی سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد، امید ہےنئی پارلیمنٹ عمارت جمہوریت کی مضبوطی پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت پرست آئین کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے کمرتوڑ مہنگائی، غریبی، بے روزگاری، لاچاری وغیرہ سے نجات اور اندرونی و باہر سیکورٹی جیسے ملک اور مفاد عامہ کے سلگتے مسائل پر نئے پارلیمنٹ کا سیشن اگر وقف ہوتا ہے، تو لوگوں میں امید کی نئی کرن جاگے گی۔ کشمیر میں افسروں/جوانوں کی شہات کو بھی سنگینی سے لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: بی ایس پی شہریت بل کی مخالفت کرے گی: مایا وتی

بی ایس پی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 73ویں یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی کی تمنا ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وشوکرما جینتی کی بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ (یواین آئی)

Last Updated : Sep 18, 2023, 8:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.