ETV Bharat / bharat

لوگوں کے دلوں کو جیتنے سے زیادہ بڑا کچھ نہیں ہوسکتا: ونیش پھوگاٹ - Haryana Assembly polls

author img

By ANI

Published : Sep 8, 2024, 8:45 PM IST

ملک کی مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جند میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگوں کے دلوں کو جیتنے سے بڑا کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہیں کانگریس کی جانب سے جولانہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

Vinesh Phogat exudes confidence in winning Haryana polls
Vinesh Phogat exudes confidence in winning Haryana polls (ANI)

جِند(ہریانہ): پہلوان اور کانگریس کے رہنما ونیش پھوگاٹ نے اتوار کو ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں جولانہ سیٹ جیتنے کا یقین ظاہر کیا اور کہا کہ لوگوں کے دلوں کو جیتنے سے بڑا کچھ نہیں ہوسکتا۔ ونیش پھوگاٹ نے اتوار کو ہریانہ کے جند علاقے میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

پھوگاٹ نے کہا کہ "یہ اچھا لگتا ہے، لوگ بہت پرجوش ہیں، ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، کانگریس پارٹی نے ہمیں یہاں امیدواروں کے طور پر بھیجا ہے، اس لیے لوگ ہمیں پیار دے رہے ہیں اور ہمارا ساتھ دیں گے، اور میں ان کی نظر میں فاتح ہوں، اس لیے اس سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا۔"

ونیش نے جند میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پہلوانوں کی حمایت کے لیے کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وہ وقت بھی یاد کیا جب پرینکا گاندھی جنتر منتر پر پہلوانوں کی حمایت کے لیے آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم پرسوں اپنے دفتر کا افتتاح کریں گے...ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ ریسلنگ کی وجہ سے ہوں۔

ونیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے ٹکٹ دیا لیکن جب ہم سڑک پر بیٹھے تھے تو اس وقت ہمیں لگا کہ ہمیں اپنا ملک چھوڑ دینا چاہئے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہارنی چاہئے اور ہمیں ان لوگوں کو ریسلنگ کے ذریعے جواب دینا چاہئے"۔

ونیش نے پہلوان بجرنگ پونیا کے ساتھ ہریانہ اسمبلی انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل جمعہ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں کانگریس کی جانب سے جولانہ اسمبلی حلقہ سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ پونیا کو آل انڈیا کسان کانگریس کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا تھا۔

بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ ونیش پھوگاٹ گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی خاتون پہلوان بن گئی تھیں۔ پہلوانوں نے اس دن پہلے شمالی ریلوے میں اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہفتہ کو پھوگاٹ نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کا نیا سفر صرف سیاست نہیں ہے بلکہ ایک نئے پلیٹ فارم پر خدمت اور انصاف کی لڑائی ہے۔

واضح رہے کہے ہریانہ میں 90 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے بی جے پی واحد سب سے بڑی جماعت بنی تھی۔ اور کانگریس نے 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل، کیا انتخابی میدان میں رقم کر پائیں گے تاریخ؟ - Vinesh Phogat and Bajrang Punia

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.