ETV Bharat / state

رمضان کا خاص ذائقہ کھجلا، پھینی پر لاک ڈاؤن کا اثر

author img

By

Published : May 10, 2020, 11:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں رمضان المبارک کا خاص ذائقہ کھجلا اور پھینی پر لاک ڈاؤن کا کافی برا اثر پڑا ہے۔ کھجلا، پھینی تیار کرنے والے کاریگر کام نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں۔

رمضان کا خاص ذائقہ کھجلا، پھینی پر لاک ڈاؤن کا اثر
رمضان کا خاص ذائقہ کھجلا، پھینی پر لاک ڈاؤن کا اثر

کہیں کہیں کاریگر اس کو اپنے گھروں میں تیار کر بھی رہے ہیں تو خریدار نہیں مل رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں جہاں دوسرے کاموں پر فرق پڑا ہے، وہیں رمضان المبارک میں سحری کے لئے تیار کئے جانے والے کھجلا اور پھینی پر اس کا کافی برا اثر پڑا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

رمضان شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے سے ہی جامع مسجد کے نیچے کی دوکانیں، نصراللہ خاں کا بازار، شاہ آباد گیٹ سمیت دیگر مقامات پر کھانے پینے اور دوسری دوکانیں سج جاتی تھیں۔ ان علاقوں میں لوگوں کی چہل پہل بڑھ جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ ان تمام مقامات پر سناٹا ہی پھیلا ہوا ہے۔

وہیں رامپور میں سہری کے لئے تیار کئے جانے والا کھجلا اور پھینی مارکیٹ سے پوری طرح غائب ہے۔ اگر کہیں تھوڑا بہت گھروں تیار بھی کیا جا رہا ہے تو خریدار نہیں ہونے کی وجہ سے کاریگروں کی مزدوری بھی پوری نہیں نکل پا رہی ہے۔

کھجلا اور پھینی سہری کی ایک میٹھی ڈش کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کو سہری میں کھا لینے سے پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی بازاروں میں کھجلا پھینی کے بڑے۔ بڑے ہوٹل اور اسٹال سج جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ لاک ڈاؤن نے ان تمام رونقوں کو بالکل ختم کر دیا ہے۔

اس لئے اس کو تیار کرنے والے کاریگر کافی مایوس ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دنوں میں اس کام کی وجہ سے ان کی اچھی آمدنی ہو جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو جانے کے سبب ان کا کافی نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.